جے ڈی یو کے سربراہ و بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نےبالآخر اپنےعہدہ استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے آج شام چار بجے گورنر سے ملاقات کرکے اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔
نتیش کمار نے استعفیٰ دینے کے بعد راج بھون سے سیدھے آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو کے گھر پہنچے۔
جے ڈی یو اور بی جے پی کے درمیان کچھ عرصہ سے جاری خلش نے آج پھوٹ کی شکل اختیار کرلی۔ دونوں پارٹیوں نے بہار میں اتحاد ختم کرنے کا ارادہ کرلیا۔
وہیں کانگریس اور آر جے ڈی نے نتیش کمار کی تائید کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج شام چار بجے نتیش کمار، گورنر سے ملاقات کرکے نئی حکومت کا دعویٰ پیش کریں گے۔
دوسری جانب بی جے پی نے بھی انتظار کرو اور دیکھوں کی پالیسی اپناتے ہوئے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ آج شام تک تصویر صاف ہوجائے گی۔