مجلس کے رکن اسمبلی معظم خان کی والدہ کا انتقال پر ملال

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی محمد معظم خان کی والدہ کا انتقال ہوگیا۔ صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی نے معظم خان کی رہائش گاہ پہنچ کر انہیں پرسہ دیا اور صدمہ کا اظہار کیا۔

مجلس کے دیگر رہنماؤں نے بھی معظم خان سے والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔

نماز جنازہ ہاکی گراونڈ میں ادا کی گئی جبکہ تدفین دائرہ مشیرآباد میں عمل میں آئی۔

محمد معظم خان حلقہ بہادرپورہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں