خاتون مریض کے ساتھ جنسی زیادتی، حیدرآباد کے مشہور ڈاکٹر کو 10 سالہ قید کی سزا

Doctor sentenced to 10-year jail for raping patient in Hyderabad

معروف پلمونولوجسٹ ڈاکٹر بنڈاری وجئے بھاسکر کو اپنی مجرمانہ طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ایک حاملہ خاتون کی عصمت ریزی کرنے کرنے کا قصوروار قرار دیا گیا۔ معزز اسپیشل سیشن جج جے کویتا نے ویسٹ ماریڈ پلی کے رہنے والے ڈاکٹر جن کا سوماجی گوڑا میں کلینک ہے کو عصمت ریزی کے ایک کیس میں قصوروار پایا۔

اطلاعات کے مطابق مئی 2016 میں ڈاکٹر بنڈارا وجئے بھاسکر نے متاثرہ کا جنسی استحصال کیا جو پلمونری سے متعلق بیماری کے علاج کے لیے ان کے کلینک آئی تھیں۔ علاج کے دوران مجرم ڈاکٹر نے متعدد مواقع پر متاثرہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور یہ دعویٰ کیا کہ ایسا علاج کے ایک حصہ کے طور پر کیا جارہا ہے، ایسا کرنا ضروری ہے۔

مقامی عدالت نے مجرم ڈاکٹر کو چھ سال قبل متعدد بار ایک مریض کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی۔

2016 میں متاثرہ خاتون نے الزام لگایا تھا کہ کلینک آنے والی ایک اور خاتون کو بھی ڈاکٹر نے اسی طرح زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد متاثرہ نے پولیس سے رابطہ کیا اور ایک کیس درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 376 اور 354 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمہ کی سماعت کے بعد عدالت نے ڈاکٹر کو 10 سال قید بامشقت اور پانچ ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی۔

Doctor sentenced to 10 years for sexual assault

اپنا تبصرہ بھیجیں