تعلیم کے بغیر انسان کی ہمہ جہت ترقی اور ایک پائیدار معاشرے کی تشکیل ممکن نہیں: بی ایڈ سال آخر طلبا کے لیے پُروقار الوداعیہ تقریب سے پروفیسر شاہین الطاف شیخ کا خطاب

حیدرآباد (شاہ خالد مصباحی) گزشتہ روز مولانا آزاد نیشنل اردو یونی ورسٹی کے شعبۂ تعلیم و تربیت کے زیرِ اہتمام بی ایڈ سالِ اوّل کے طلبا نے بی ایڈ سالِ دوم کے طلبا کے اعزاز میں ایک پُروقار الوداعیہ تقریب کا انعقاد کیا، جس میں شعبہ کے جملہ اساتذہ، عملہ اور طلبا نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا آغاز مولانا وسیم رضا مرکزی کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، بعده طالب علم محمد اسلم، سال آخر کے طالب علم محمد معظم رضا، زاہدہ خاتون وغیرہ نے نعت و حمد باری تعالیٰ پیش کیے۔ اور یکے بعد دیگرے طلبا میں سے محمد عدنان، شیذان، اسامہ عظیم، وسیم علیگ، دوارکا پرساد، حسرت ، شادمہ، شاذیہ، سائمہ، مشرف، ساجد اپنی ذاتی و تخلیقی نظم و نثر ، غزل اور نعت و منقبت پیش کیے اور کافی تعداد میں طلبا و طالبات نے مختلف ثقافتی و ادبی پروگراموں : قوالی، ڈرامہ وغیرہ میں حصہ لیے، جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔ نظامت کے فرائض فصیح الکلام اور محمد تنزیل کی ٹیم نے ادا کی۔

صدرِ شعبہ پروفیسر شاہین الطاف شیخ صاحبہ نے صدارتی خطبہ پیش کیا، انہوں نے طلبا سے مخاطب ہوتے ہوئے تعلیمی میدان میں محنت و لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی اور طلبا کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی: شعبہ ہمیشہ سے اپنے طلبا کی رہنمائی اور تعلیمی ضروریات کی تکمیل کے لیے ہمہ وقت کھڑا رہا ہے اور آپ کی ضرورتوں کے ساتھ ہم شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اور ہمیشہ کھڑا رہیں گے، آپ کی ترقی اور روشن مستقبل ہی ہماری کامیابی کی دلیل بین ہے۔

شعبہ کے سینیر استاد ڈاکٹر کفیل احمد نے بھی طلبا سے خطاب کیا، اپنے خطاب میں انہوں نے طلبا کو مرکزی و ریاستی سطح کے مسابقہ جاتی امتحانات میں شرکت کرنے کی ترغیب دی اور اس کے لیے سنجیدہ تیاری کرنے پر زور دیا۔ پروفیسر محمد مشاہد نے طلبا کو مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو تیار رکھنے کی نصیحت کی۔

تقریب کا اختتام بی ایڈ سالِ آخر کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شیخ احتشام الدین کے مؤثر و جامع خطاب پر ہوا، اور یہ پروگرام نہایت حسن اسلوبی کے ساتھ کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سمیہ مؤمن صاحبہ کے زیر نگرانی گروپ فوٹو اور ایک دوسرے کو مبارکبادی اور نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے حسن اختتام کو پہنچا ۔ تقریب میں طلبا و طالبات میں سے عزیز اللہ فرحین سلطانہ ، کبریا، دیبہ منیب، دلکش فاطمہ، زینت امان، کہکشاں، ملکہ، افضل ، نعمان، یاسر ، محمد اخلاق، آمنہ فردوس، آصفہ نورین، سائمہ خاتون ، زاہدہ مریم، نازیہ خاتون، نائمہ، اور نعمت سمیت شعبہ کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کی خصوصی شرکت رہی اور تقریب کی بہترین تنظیم میں بی ایڈ سال اول کے سبھی طلبا و طالبات کا خصوصی تعاون حاصل رہا۔ جس کے لیے سال آخر کے سبھی طلبا و طالبات نے مجموعی طور پر سبھی کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں