بہار کے گورنر پھاگو چوہان نے نتیش کمار کو وزیراعلیٰ اور تیجسوی یادو کو نائب وزیر اعلیٰ کے عہدہ کا حلف دلایا جبکہ حلف برداری تقریب راج بھون میں منعقد ہوئی۔
گذشتہ روز جے ڈی یو رہنما نتیش کمار نے این ڈی اے سے اتحاد توڑ کر آر جے ڈی کے ساتھ ہاتھ ملا یا تھا جس کے بعد انھوں نے گورنر پھاگو چوہان سے ملاقات کر 164 اراکین اسمبلی کی حمایت پر مبنی خط پیش کرتے ہوئے حکومت سازی کا دعویٰ کیا تھا۔