ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو عیسیٰ مسیح ظاہر کردیا! مذہبی توہین کا الزام

حیدرآباد (دکن فائلز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر تنازع کا شکار ہو گئے جب انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ایک تصویر شیئر کی، جس میں انہیں عیسیٰ مسیح (عیسائی جسے خدا کا بیٹا تصور کرتے ہیں) کے انداز میں ایک مریض کو شفا دیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

تصویر میں ٹرمپ کو ایک اسپتال کے ماحول میں مریض پر ہاتھ رکھتے ہوئے دکھایا گیا، جبکہ پس منظر میں امریکی پرچم، فوجی عناصر اور دیگر علامتی مناظر شامل تھے۔ اس تصویر کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، حتیٰ کہ ان کے اپنے حامی حلقوں نے بھی اسے نامناسب اور مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والا اقدام قرار دیا۔

تنقید بڑھنے کے بعد ٹرمپ نے یہ تصویر ہٹا دی، تاہم انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خود کو ایک “ڈاکٹر” کے طور پر پیش کیا تھا، نہ کہ مذہبی شخصیت کے طور پر۔ یہ تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے حال ہی میں پوپ لیو پر بھی سخت تنقید کی تھی۔ اس واقعے کے بعد مذہبی اور سیاسی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جبکہ بعض ناقدین نے اسے مذہبی توہین تک قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں