حیدرآباد میں شدید گرمی کی لہر کے درمیان بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں اچانک ہونے والی شدید بارش اور ژالہ باری نے شہر کی معمول کی زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا۔ متعدد علاقوں میں سڑکیں زیر آب آ گئیں، ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ انتظامیہ نے نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو الرٹ رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ کچھ روز سے شید گرمی کا قہر جاری تھا تاہم اچانک بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں