حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشن یافتگان کیلئے اہم خوشخبری سناتے ہوئے کئی مالی فوائد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ریاستی حکومت نے ملازمین اور ریٹائرڈ پنشنرس کے بقایا جات اور دیگر مالی معاملات کی ادائیگی کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے اس اعلان کے بعد سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
ذرائع کے مطابق حکومت جلد مختلف بقایا بلوں، ڈی اے اور دیگر واجبات سے متعلق تفصیلات جاری کر سکتی ہے۔ ملازمین تنظیموں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کافی عرصہ سے حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ ملازمین کے زیر التوا مسائل حل کیے جائیں۔
ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ مالی نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے ملازمین کی فلاح کو بھی ترجیح دی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے لاکھوں ملازمین اور پنشنرس کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔


