نائنا جیسوال کو سوشل میڈیا پر فحش پیغامات بھیجنے والا ملزم سری کانت گرفتار

بین الاقوامی ٹیبل ٹینس کھلاڑی اور ہندوستان کی سب سے کم عمر جرنلزم گرائجویٹ نائنا جیسوال کو ہراساں کرنے والے نوجوان کو بالآخر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد پولیس نے بتایا کہ نائنا جیسوال کے والد نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ ان کی 22 سالہ لڑکی کو سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر ایک نوجوان کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے جس کے بعد خاتون کی توہین کرنے کے مقصد سے پیچھا کرنے و دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
سائبر کرائم پولیس نے سوشل میڈیا پر ٹیبل ٹینس کھلاڑی نائنا جیسوال کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی۔

ملزم کی شناخت سری کانت کے طور پر کی گئی ہے جو گزشتہ کچھ دنوں سے نائنا جیسوال کو انسٹاگرام پر فحش پیغامات پوسٹ کرکے ہراساں کر رہا تھا۔ اس سے قبل بھی سدی پیٹ پولیس نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو ہراساں کرنے سے متعلق معاملے میں سری کانت کی کونسلنگ کی تھی لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں