چارمینار کے دامن میں ’ایک شام چارمینار کے نام‘ اور ٹینک بینڈ پر ’سنڈے فن ڈے‘ پروگرامز کا آج سے احیا

آج شام 4 بجے چارمینار کے دامن میں ’ایک شام چارمینار کے نام‘ پروگرام منعقد کیا جائے گا۔

تلنگانہ حکومت نے آج سے چارمینار کے دامن میں ’ایک شام چارمینار کے نام‘ اور ٹینک بینڈ پر ’سنڈے فن ڈے‘ پروگرامز کا احیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عوام میں کافی مقبول ایک شام چارمینار کے نام پروگرام کو 14 اگست سے آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر بحال کیا جائے گا۔

میونسپل ایڈمنسٹریشن اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل ہینڈل پر اس بات کا اعلان کیا کہ سیر و تفریح کےلیے آنے والوں کےلیے فوڈز اور شاپنگ اسٹالز ہوں گی۔

آج سے شروع ہونے والے ایک شام چارمینار کے نام پروگرام کے موقع پر چارمینار کے دامن میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ اسی طرح ٹینک بینڈ پر بھی خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں