لڈو یادو گرفتار: نام نہاد دیش بھکت نے اسدالدین اویسی کو سرے عام دیش کا غدار کہا تھا۔ مسلمانوں میں شدید غم و غصہ کی لہر، تلنگانہ حکومت سے سخت کاروائی کا مطالبہ

بالآخر پولیس نے لڈو یادو کو گرفتار کرلیا۔ حیدرآباد کے شہریوں کی ایک دیرینہ خواہش آج پوری ہوگئی۔ متعدد مرتبہ مبینہ طور پر قانون کی دھجیاں اڑانے والے بی جے پی کونسلر نے تمام حدود پار کردیئے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس کی اجازت کے بغیر لڈو یادو نے بیگم بازار علاقہ کی مصروف ترین سڑک پر ایک جلسہ منعقد کیا تھا جبکہ اس دوران رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی گاڑی میں وہاں سے گذر رہے تھے، تبھی لڈو یادو جو خود کو دیش بھکت کہتا ہے نے نام لیے بغیر اسدالدین اویسی سے متعلق مائیک پر غیرغلط باتیں کرنے لگا اور نازیبا الفاظ استعمال کئے، جس کا ایک ویڈیو وائرل ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڈو یادو نے اسدالدین اویسی کو ملک کا غدار کہا اور بے تکی باتیں کی ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نہ صرف حیدرآباد بلکہ سارے تلنگانہ کے مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ مسلمانوں نے حکومت سے سوال کیا کہ ’ایک باوقار رکن پارلیمنٹ کو اس طرح سرے عام دیش کا غدار قرار دینے کے باوجود کونسلر کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی جارہی ہے۔ ایسا کرنا کہاں کی دیش بھکتی ہے، لوگوں نے حکومت سے لڈو یادو و دیگر بی جے پی رہنماؤں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

لڈو یادو اپنی شہرت کا کس حد تک بھوکا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر متنازعہ ویڈیو کو نہ صرف شیئر کیا بلکہ دوسروں سے بھی اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کرنے کی گذارش کررہا ہے۔ اس کا ٹوئٹر ہینڈل نفرتی باتوں سے بھرا پڑا ہے جبکہ وہ خود کو دیش بھکت قرار دیتا ہے لیکن اس طرح کی حرکت ملک دشمنی کا کھلا ثبوت ہے۔

تاہم پولیس نے بغیر اجازت جلسہ منعقد کرنے کے الزام میں لڈو یادو کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ آج صبح لڈو یادو کو گرفتار کیا گیا۔ لڈو یادو خود کو رکن اسبملی راجہ سنگھ کا چیلہ کہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں