حیدرآباد کے شاہ علی بنڈہ میں مسلم نوجوانوں پر پولیس کی بربریت، امجد اللہ خان کا مذمتی بیان

حیدرآباد کےپرانے شہر میں مسلم نوجوانوں پر پولیس بربریت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان خالد نے کہا کہ شاہ علی بنڈہ میں مسلم نوجوانوں کو مارپیٹ کا نشانہ بنانے اور ان کے ساتھ گالی گلوج کرنے والے خاطی پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جانی چاہئے۔

انہوں نے ٹی آر ایس حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راجہ سنگھ کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے مسلم نوجوانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس کی پرزور مذمت کی جانی چاہئے۔ انہوں نے پولیس عہدیداروں سے فوری طور پر مسلم نوجوانوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں