مجلس کی نمائندگی پر درجنوں مسلم نوجوانوں کی رہائی، متعدد احتجاجی ہنوز پولیس حراست میں

صدر مجلس اتحادالمسلمین بیرسٹر اسدالدین اویسی کی ہدایت پر راجندر نگر اسمبلی حلقہ کے انچارج مرزا رحمت بیگ نے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں سے نمائندگی کرتے ہوئے درجنوں مسلم نوجوانوں کو رہا کرالیا۔ اس موقع پر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے متعدد کارپوریٹرز بھی موجود تھے۔

رہا ہونے والے مسلم نوجوانوں نے صدر مجلس کا شکریہ ادا کیا۔

اطلاعات کے مطابق ابھی بھی درجنوں احتجاجی پولیس حراست میں ہیں۔ گرفتار نوجوانوں کے والدین کافی پریشان ہیں۔ عوام نے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں سے فوری طور پر احتجاجیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں