اگر بی جے پی ایک ضمنی انتخاب کے لیے اتنا بیتاب ہے تو عام انتخابات میں کیا کرے گی؟ BJP ریاست کو آگ لگانا چاہتی ہے۔ جلے ہوئے گھر، خالی دکانیں، بند اسکول اور کرفیو چاہتی ہے۔ انشاء اللہ انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ تلنگانہ تب تک تشدد سے پاک رہے گا جب تک یہ بی جے پی سے آزاد ہے
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) August 25, 2022
راجہ سنگھ کی جانب سے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کے بعد تلنگانہ بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ حیدرآباد میں انتہائی کشیدہ حالات بنے ہوئے ہیں۔ ایسے میں صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے آج سلسلہ وار و مختلف زبانوں میں ٹوئٹ کرکے بی جے پی پر سخت تنقید کی۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’اگر بی جے پی ایک ضمنی انتخاب کے لیے اتنا بیتاب ہے تو عام انتخابات میں کیا کرے گی؟ BJP ریاست کو آگ لگانا چاہتی ہے۔ جلے ہوئے گھر، خالی دکانیں، بند اسکول اور کرفیو چاہتی ہے۔ انشاء اللہ انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ تلنگانہ تب تک تشدد سے پاک رہے گا جب تک یہ بی جے پی سے آزاد ہے۔‘