ملعون راجہ سنگھ کو دفعہ 41 اے کے تحت تازہ نوٹس جاری، گستاخ کی بہت جلد ہوسکتی ہے گرفتاری

ملعون راجہ سنگھ کو پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں گستاخی کرنے کے بعد تلنگانہ بھر میں احتجاجی مظاہروں میں شدت کے بیچ پولیس نے آج گستاخ راجہ سنگھ دفعہ 41 اے کے تحت تازہ نوٹس دیا ہے۔ گذشتہ روز حیدرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں ملعون کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی راجہ سنگھ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا تھا لیکن دفعہ 41اے کے تحت ملزم کو گرفتاری سے قبل نوٹس دینا ضروری ہوتا ہے جبکہ پولیس نے ایسا نہیں کیا اسی لیے عدالت نے راجہ سنگھ کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں