حکومت تلنگانہ کی جانب سے 5 ستمبر 2022 کو بسٹ ٹیچرس ایوارڈ تقریب کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے لیکن اس موقع پر اردو اساتذہ کو یکسر نظرانداز کیا جارہا ہے۔
تلنگانہ میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ تو حاصل ہے لیکن مختلف مواقعوں پر اردو کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جاتا رہا ہے۔ اس کی تازہ مثال 5 ستمبر کی بسٹ ٹیچر ایوارڈ تقریب ہے جس میں اردو داں طبقہ کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے۔
تلنگانہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن کے کارگذار صدر محمد مسعود الدین احمد نے وزیراعلیٰ اور وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ اس ضمن میں فوری طور پر اقدامات کرتے ہوئے اردو اساتذہ کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ افسران کی لاپرواہی کی وجہ سے حکومت کی شبہہ متاثر ہورہی ہے۔