اسٹیٹ بسٹ ٹیچرس ایوارڈز، اردو میڈیم اساتذہ کو شامل کرنے تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرس یونین کا مطالبہ

محمد احمد خان جنرل سکریٹری اور محمد اقبال صدر ٹی ایس ٹی یو حیدرآباد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے اسٹیٹ بسٹ ٹیچرس ایوارڈس کا اعلان کیا گیا لیکن 40 اساتذہ کی لسٹ میں اردو میڈیم اسکولس سے ایک نام کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اردو میڈیم اسکولس اور اساتدہ کے ساتھ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ناانصافی کی جارہی ہے۔ اردو میڈیم اساتذہ کو اسٹیٹ بسٹ ٹیچرس ایوارڈس سے محروم رکھا جارہا ہے۔ کیا حکومت کی نظر میں اردو میڈیم اسکولس موجود نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اردو میڈیم اسکولس میں بھی متعدد قابل اساتذہ موجود ہیں لیکن حکومت کی جانب سے ان کو نظر انداز کیا گیا۔ ٹی ایس ٹی یو نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ اردو میڈیم سے کم از کم 10 اساتدہ کو ہر سال اسٹیٹ بسٹ ٹیچرس کےلیے منتخب کیا جائے اور ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں