نیشنل اسوسی ایشن آف مسلم فاؤنڈیشن حیدرآباد کا42واں عظیم الشان کامیاب سالانہ جلسہ وتقریب تقسیم اسناد مینار گارڈن فنکشن ہال حیدرآباد پرزیر صدارت جناب سید جمیل الدین انکم ٹیکس کنسلٹنٹ منعقد ہوا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب منورزماں‘ موٹیویشنل اسپیکروفاؤنڈر انگلش ہاؤس نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ واضح رہے کہ نام فاؤنڈیشن حیدرآباد گزشتہ 4دہوں سے زائد عرصہ سے ملت کی تعلیمی ومعاشی ترقی کے لیے کوشاں اور سرگرم عمل ہے۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے اسٹوڈنٹس اڈاپشن اسکیم کے تحت مستحق اورہونہار طلباء وطالبات کوسالانہ تعلیمی فیس،اسکول بیگس،اسٹڈی مٹیریل ودیگرضروری اشیاء فراہم کی جاتی ہیں۔
طلباء کوپیرامیڈیکل کورس میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقعے بھی فراہم کئے جارہے ہیں جس کے بعدکئی طلباء ملک وبیرون ملک ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ایس ایس سی کے طلباء وطالبات کے لیے کوچنگ سنٹرس قائم کئے گئے ہیں اسکے علاوہ خواتین وطالبات کے لیے کرافٹ سنٹرس چلائے جاتے ہیں اور ٹریننگ مکمل کرنے والی خواتین وطالبات میں سلائی مشین بھی تقسیم کی جاتی ہیں۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے رمضان ودیگر مواقعوں پر راشن پیاکس بھی مستحق خاندانوں میں تقسیم کئے جاتے ہیں۔ شہرحیدرآباد سے تعلق رکھنے والے دانشور‘اہل علم اور قوم کا دردرکھنے والے اشخاص کی نگرانی میں فاؤنڈیشن گزشتہ 42سالوں سے کام کررہا ہے۔
اس موقع پرجلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے جناب منورزماں نے طلباء وطالبات کوتعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کامشورہ دیا۔جناب سید جمیل الدین،ڈاکٹرمحمدیوسف اعظم نے بھی طلباء وطالبات کومحنت،لگن،جستجوسے تعلیم حاصل کرتے ہوئے قوم وملت کا نام روشن کرنے کی تلقین کی۔ سینکڑوں طلباء وطالبات اوراولیائے طلباء نے اس جلسہ میں شرکت کی۔اس موقع پر1270اسکول بیگس تقسیم کئے گئے جبکہ ایس ایس سی،ڈگری اوروکیشنل تعلیم میں امتیازی نشانات حاصل کرنے والے 20طلبہ کوگولڈ میڈل سے نوازا گیا۔اسی طرح ٹیلرنگ کی تربیت مکمل کرنے والے خواتین وطالبات میں 42سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔
پروگرام کا آغاز حافظ وقاری بابا محی الدین کی تلاوت قرآن پاک سے عمل میں آیا۔ جناب یم ایس رحمان فاروقی‘رکن نام فاؤنڈیشن نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ڈاکٹر امیتاز الدین فاروقی رکن نام فاؤنڈیشن نے گزشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ جناب منورزماں کے ہاتھوں بیسٹ اسکول ایوارڈ دیاگیا۔جناب معراج احمد رکن نام فاؤنڈیشن نے اظہارتشکرکیا۔
جناب قاری محمدسعداللہ سکریٹری نام فاؤنڈیشن وجناب سیف احمدآفس سکریٹری واسکول انسپکٹرودیگر اراکین نام فاؤنڈیشن نے انتظامات میں حصہ لیا۔اس موقع پرمعززین شہرجناب عیسیٰ محمدعارف،جناب محمداقبال،جناب محمدعبدالمجید‘جناب بہادرعلی،جناب عابد محی الدین،جناب شکیل احمد،جناب طاہرجمیل خاں، جناب محمدمسعوداحمد‘جناب سیدعامرعلی،جناب محمدجاوید‘جناب محمدناصرخان نے بحیثیت خصوصی مدعوئین نے شرکت کی۔