ایکتا کپور نے ممبئی میں ہونے والی فلم کے ٹریلر لانچ تقریب میں کہا کہ ان کا بچبن کا خواب تھا کہ وہ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کریں۔
بالی ووڈ فلم اور ٹی وی پروڈیوسر ایکتا کپور کی نئی فلم ’گڈ بائے‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔
ایکتا کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ مشترکہ طور پر فلم بنائی ہے۔
ایکتا کپور نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی بالی ووڈ خانز اور کسی کے ساتھ کام کا نہیں سوچا تھا لیکن امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہمیشہ سے تھی۔
انہوں نے بتایا کہ میں امیت جی کے گھر پر سالگرہ کی دعوتوں میں شرکت کرتی تھی اور شویتا بچن اور ابھیشیک بچن میرے دوست تھے۔
ایک دن امیتابھ سر نے میرے والد کو بتایا کہ آج شام یہ صرف بیٹھ کر مجھے دیکھتی رہی ہے۔
ایکتا کپور کا کہنا تھا کہ بالآخر میرا خواب پورا ہوگیا، فلم گڈ بائے 7 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔