ریچا چڈھا اور علی فضل رواں ماہ شادی کرلیں گے

بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ ریچا چڈھا اور اداکار علی فضل رواں ماہ کے آخر میں شادی کرلیں گے۔

اطلاعات کے مطابق شادی کی تقریبات دہلی سے شروع ہوں گی اور اکتوبر کے پہلے ہفتے کے دوران ممبئی میں ختم ہوجائیں گی۔

اطلاعات ہیں کہ شادی کی رسم ساؤتھ ممبئی ہوٹل میں ہوگی، تاحال ریچا اور علی نے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

دونوں کو 2020ء میں شادی کرنا تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے تقریبات ملتوی ہوگئی تھیں۔

پچھلے مہینے ایک انٹرویو میں ریچا چڈھا نے کہا تھا کہ شادی ہوجائے اس سال ہوجائے گی، کسی طرح سے کرلیں گے۔

واضح رہے کہ علی فضل اور ریچا چڈھا 2015ء سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں، انہوں نے اپنے تعلق کے متعلق 2017 میں تصدیق کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں