ٹیلی ویژن شو کپل شرما کے اہم کردار نے نئے سیزن میں واپس نہ آنے کی وجہ بتادی۔
کپل شرما اپنے شو کے تیسرے سیزن کے ساتھ واپسی کر رہے ہیں جس کی خود وہ بھی تصدیق کرچکے ہیں، تاہم اس نئے سیزن میں چندو چائے والا (چندن پربھاکر) مداحوں کو نظر نہیں آئیں گے۔
ایک انٹرویو کے دوران جب چندن پربھاکر سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ شو کے نئے سیزن میں اسکرین پر مداحوں کے چہروں پر ہنسی بکھیرتے ہوئے نظر آئیں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں کپل شرما شو کے نئے سیزن کا حصہ نہیں ہوں گا جبکہ اس میں شامل نہ ہونے کی کوئی خاص وجہ بھی نہیں ہے۔
ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ صرف کام سے کچھ عرصے کے لیے بریک لینا چاہتے ہیں۔