تلنگانہ وزیر کے ٹی آر نے مرکزی حکومت کو ایک بار پھر نشانہ بنانہ بنایا ہے۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی کے سی آر نے اپنے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعہ مرکز پر شدید تنقید کی۔
❇️ You refused to support Mission Bhagiratha; and yet we became the 1st Indian state to provide potable water to 100% of the homes & we continue to be #1 in the country
We are #Telangana We know how to Fight against odds, How to Dream & How to Achieve 👍
— KTR (@KTRBRS) September 9, 2022
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ’آپ نے ہمارے آبپاشی کے منصوبوں کو قومی پروجیکٹ کا درجہ دینے سے انکار کردیا، پھر بھی ہم نے دنیا کے سب سے بڑے لفٹ اریگیشن پروجیکٹ کالیشورم پروجیکٹ کو اپنے طور پر مکمل کیا۔ آپ کے تعاون کے بغیر‘۔
کے ٹی آر نے مرکز کی مودی حکومت پر تنقید کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’آپ نے مشن بھگیرتا کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا، پھر بھی ہم سو فیصد گھروں کو پینے کا پانی فراہم کرنے والی ہندوستانی کی پہلی ریاست بن گئے اور ہم ملک میں نمبر ایک پر برقرار ہیں۔ ہم تلنگانہ ہیں، مشکلات کے خلاف لڑنا جانتے ہیں اور خواب کو کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے‘۔