تلنگانہ میں ٹی آر ایس اور بی جے پی رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر سرگرم وزیر کے ٹی آر نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر کشن ریڈی کو مخاطب کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں ایک ٹویٹ کیا۔
انہوں نے مرکزی وزیر کشن ریڈی کی جانب سے سیتاپھل منڈی ریلوے اسٹیشن پر تین لفٹوں کے افتتاح پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے اتنا بڑا پروجیکٹ لانا بہت اچھی بات ہے۔
کے ٹی آر نے مزاقیہ انداز میں ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سیتا پھل منڈی ریلوے اسٹیشن پر شروع کی گئی تین لفٹیں شاید کشن ریڈی کی اپنے حلقہ انتخاب میں سب سے بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’کشن انا مرکزی حکومت سے اتنا بڑا پروجیکٹ ملنا بہت اچھی بات ہے‘۔
کے ٹی آر نے یہ تبصرہ، ٹی آر ایس رہنما کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ جس میں کہا تھا کہ تلنگانہ کے عوام نے لفٹ اریگیشن پراجکٹ کو قومی درجہ دینے کا مطالبہ کیا لیکن مرکزی وزیر کشن ریڈی نے ریلوے اسٹیشن پر لفٹ کا افتتاح کیا، کے جواب میں کیا۔