تلنگانہ کی نوتعمیر شدہ سکریٹریٹ کو آئین کے خالق و بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے نام سے موسوم کرنے کا اعلان کیا گیا۔
ریاستی حکومت نے سکریٹریٹ کو بابا صاحب امبیڈکر کے نام سے موسوم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے چیف سکریٹری کو اس سلسلے میں کارروائی کرنے کی ہدایات دی ہے۔
کے سی آر نے کہا کہ بی آر امبیڈکر کے نام پر سکریٹریٹ کی عمارت کا نام رکھنا تلنگانہ کے تمام لوگوں کےلیے فخر کی بات ہوگی۔
نئے انٹیگریٹڈ سیکرٹریٹ کمپلیکس کی تعمیر کا کام تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے جس کے ہدف کو دسہرا تک تیار کر لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے مرکزی حکومت سے سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو ڈاکٹر امبیڈکر کے نام سے موسوم کریں وہیں اسدالدین اویسی نے ریاستی حکومت سے بھی اپیل کی تھی کہ سکریٹریٹ کی نوتعمیر شدہ بلڈنگ کو بھی بابا صاحب امبیڈکر کے نام سے موسوم کیا جائے۔