گلبرگہ: کانگریسی رہنما و الحاج قمرالاسلام سابق وزیر کرناٹک کے قریبی رفیق جناب ساجد علی رنجولوی ضلعی کو آرڈینٹر اقلیتی سیل گلبرگہ نے آج 18 ستمبر کو ممتاز عوامی و ملی قائد، سابق وزیر کرناٹک الحاج قمرالاسلام کی پانچویں برسی کے موقع پر اپنے صحافتی بیان میں ان کی خدمات اور ان کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قمر صاحب ایک غیرمعمولی قائدتھے۔ انھیں قوم و ملت کو پیش آنے والے مختلف چیالنجوں کو پہچاننے اور سمجھنے کی بہترین صلاحیت موجود تھی۔ وہ ہمیشہ یہ سمجھتے تھے کہ حکومتی تعاون و اشتراک کے ذریعہ معاشرہ کے کمزور طبقات کی حالت زار میں انقلابی تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں۔ شادی بھاگیہ اسکیم اور تعلیم قرض وغیرہ کے معاملہ میں الحاج قمر الاسلام نہایت موثر کاروائی کیا کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم اپنی رہائیش گاہ پر عوامی کارکنان اور نمائیندوں کومدعوکرکے ان کے مسائیل سلجھایاکرتے تھے۔ زمینی سطح پر لوگوں کوبا اختیاربنانے کا ارادہ رکھتے ہوئے الحاج ڈاکٹرقمرالاسلام صاحب نے اسمبلی انتخابات کے منشور میں شادی بھاگیہ اسکیم کو موثر طور پر نافذ کرنے کے لئے حکومت کو آمادہ کیا تھا۔خواتین کے لئے بیٹی بچاؤ اسکیم شروع کی گئی تھی جس کے موثرنفاذمیں الحاج قمر الاسلام نے نمایاں کردار اداکیا تھا۔ اس طرح بیٹی بچاؤ اسکیم ایک انقلابی اسکیم ثابت ہوئی کیوں کہ اس سے غریب عوام کی لڑکیوں کی شادیوں میں کافی مددملتی رہی۔اس اسکیم کو ریاست تیلنگانہ نے بھی لڑکی وداعی اسکیم کے طورپر اپنایا تھا۔ نوجوانوں کی طاقت پر بھروسہ کرنے والے الحاج قمر الاسلام نے انھیں جمہوری طاقت بخشی اور انھوں نے اس حقیقت کو یاد رکھا کہ اور عوام کو یہ پیغام دیا کہ جمہوریت اور سماجی مساوات کو قائیم کرنے کے لئے نوجوانوں کومضبوط بناناضروری ہے۔
ساجدعلی رنجوی نے قمرالاسلام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ قائید مرحوم کی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔ انھوں نے گلبرگہ کے عوام اور قائیدین سے اپیل کی کہ الحاج قمر الاسلام مرحوم کی بے شمار خدمات کے پیش نظر ان کی یادوں کو خراج عقیدتپیش کرنے کے لئے گلبرگہ کی ایک سڑک ہاگرگہ روڈ کوالحاج قمرالاسلام روڈ کے نام سے موسوم کیاجاسکتاہے۔ انھوں نے گلبرگہ کے عوام،،رکن اسمبلی گلبرگہ شمالی محترمہ کنیز فاطمہ قمرالاسلام اور ضلعی انتظامیہ و سٹی کارپوریشن گلبرگہ کے عہدہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ ہاگرگہ روڈ گلبرگہ کو قمر الاسلام روڈ کے نام سے موسوم کیا جائے۔اگر یہ فیصلہ کیاجاتاہے تو یہ الحاج قمرالاسلام کی بیش بہا طویل خدمات کے لئے ایک بہترین خراج عقیدت ثابت ہوگا۔