تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ 5 اکتوبر کو وجئے دشمی کے موقع پر ’تلنگانہ راشٹریہ سمیتی‘ کو ’بھارت راشٹریہ سمیتی‘ میں تبدیل کردیں گے یعنیٰ اس دن وہ اپنی نئی قومی پارٹی کا اعلان کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق کے سی آر 5 اکتوبر کو دسہرہ کے موقع پر اپنی نئی پارٹی کا آغاز کریں گے جبکہ مہورت کے مطابق ایک بجکر 19 منٹ پر نئی پارٹی کو لانچ کیا جائے گا جس کے بعد ٹی آر ایس، بی آر ایس بن جائے گی۔