نورا فتیحی کو امریکی اداکار براڈ پٹ کے متعلق بیان پر تنقید کا سامنا

بالی ووڈ کی معروف ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی امریکی اداکار براڈ پٹ کے بارے میں ایک بیان پر تنقید کا شکار ہوگئی ہیں۔

اداکارہ کے ایک حالیہ انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈ اِٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نورا فتیحی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ براڈ پٹ میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مجھے میسجز کرتے ہیں۔

صارفین کی جانب سے تنقید کے بعد نورا فتحی کے نمائندے نے میڈیا کو اس معاملے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ نے یہ تبصرہ طنزیہ انداز میں کیا تھا جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں