یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ معروف کرکٹر و کانگریس رہنما محمد اظہر الدین کے والد محمد عزیز الدین صاحب کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ طویل عرصہ سے پھیپھڑوں کے عارضہ میں مبتلا اور ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ آج محمد عزیز الدین صاحب نے آخری سانس لی۔
اطلاعات کے مطابق 19 اکتوبر بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر مسجد بقیع ، بنجارہ ہلز میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔