ٹیم انڈیا کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کے والد جناب محمد عزیز الدین کا کل طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا تھا۔ آج بعد نماز ظہر مسجد بقیع بنجارہ ہلز میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں سینکڑوں سوگواروں کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
نماز جنازہ میں ویز داخلہ محمد محمود علی، اقلیتی مشیر عبدالقیوم خان، امیر حلقہ جماعت اسلامی حامد محمد خان و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی جبکہ تلنگانہ کے وزیر سرینواس گوڑ نے مسجد پہنچ کر اظہرالدین اور ان کے فرزند کو پرسہ دیا۔
بعد ازاں تدفین قبرستان گجراتی تکیہ، رامکورٹ کنگ کوٹھی میں عمل میں آئی۔