سکندرآباد کے دوڈ باوی بستی میں ایک گیس سلنڈر دھماکہ ہوا۔ اس واقعے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور نو دیگر زخمی ہو گئے۔ گیس سلنڈر پھٹنے سے مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
حادثہ میں فوت ہونے والے شخص کی شناخت مکان کے مالک نارائن راؤ کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کی بیوی اور بچے بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو سکندرآباد گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں مقامی طور پر آٹھ مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات کو تیز کر دیا ہے۔ سراغ رساں ٹیم اور بم اسکواڈ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سلنڈر گیس لیک ہونے سے پھٹ گیا۔
Load/Hide Comments