تلنگانہ ہائی کورٹ نے آج ملعون راجہ سنگھ پر پی ڈی ایکٹ کے تحت کی گئی کاروائی کے خلاف دائر کی گئی عرضی پر آج سماعت کی۔ تاہم سماعت کو کل تک کےلیے ملتوی کردیا گیا۔ اب اس معاملہ کی آئندہ سماعت ہائیکورٹ میں یکم نومبر کو ہوگی۔
آج ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران راجہ سنگھ کے وکیل رامچندر نے دلائل پیش کئے اور گذشتہ متعدد کیسز کا حوالہ دیا۔ رام چندر نے بنچ کے سامنے پی ڈی ایکٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ بھی دیا۔ رامچندر کے دلائل سننے کے بعد ہائی کورٹ نے مزید سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کے بعد حیدرآباد پولیس نے گوشہ محل کے رکن اسمبلی کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت کاروائی کی تھی جس کے بعد عوام کی جانب سے پولیس کاروائی کی ستائش کی گئی لیکن بعض فرقہ پرست عناصر راجہ سنگھ کے خلاف کاروائی کی مخالفت کررہے ہیں۔ ملعون گذشتہ دو ماہ سے جیل میں ہے۔