عنبرپیٹ مدرسہ کے جاں بحق 5 ننھے طلبا اور نوجوان مدرسہ کے گھر پر صف ماتم، آج نماز جنازہ و تدفین (نماز جنازہ کی تفصیلات)

سکندرآباد کے جواہر نگر میں پیش آئے ایک انتہائی غمگین واقعہ میں کاچیگوڑہ میں واقع مدرسہ کے 5 طلبا اور ایک مدرس جاں بحق ہوگئے تھے جن کی آج بروز اتوار مختلف مقامات پر نماز جنازہ ادا کی جائے گی تاہم تمام کی تدفین عنبرپیٹ بڑا قبرستان میں انجام دی جائے گی۔

جاں بحق 3 طلبا جعفر، ریحان، سہیل کی نماز جنازہ مسجد قریش قریب کاچیگوڑہ کمیلہ میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ وہیں اسماعیل کی نماز جنازہ صبح 9 بجے مسجد کارخانہ زندہ طلسمان عنبرپیٹ میں ادا کی جائے گی اور سید اسماعیل کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر قادر باغ عنبرپیٹ مین روڈ میں ادا کی جائے گی۔

مدرسہ یحییٰ فہد جو کہ مسجد حنیف کاچیگوڑہ کے موذن بھی تھے کی نماز جنازہ مدرسہ تجوید القرآن عنبرپیٹ میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔

عنبرپیٹ کے 5 معصوم بچوں کی بے وقت موت سے حیدرآباد کے علاوہ سارے تلنگانہ میں غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں