تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ دہلی کےلیے روانہ ہوگئے۔ جمعہ کی شام کے سی آر نے حیدرآباد میں تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اجل بھویان سے ملاقات کی اور فوری طور پر دہلی کےلیے روانہ ہوگئے۔ ان کے اچانک دہلی دورہ کو لیکر سیاسی حلقوں میں بحث شروع ہوگئی۔
وہیں دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ تلنگانہ دورہ کو لیکر ریاست میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ وزیراعظم آج راما گنڈم میں فرٹیلائزر فیکٹری کو قوم کے نام وقف کریں گے جبکہ وہ اپنے جنوبی ریاستوں کے دورے کے ایک حصے کے طور پر آج حیدرآباد آئیں گے۔ ایسے میں سی ایم کے سی آر کا دہلی جانا فی الحال موضوع بحث بنا ہوا ہے۔