رکن قانون ساز کونسل و کے سی آر کی دختر کے کویتا نے وزیراعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ تلنگانہ میں خالی ہاتھ آئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے اب تک کے سی آر کے سوالات کا جواب نہیں دیا۔ کویتا نے مودی پر کے سی آر کے سوالات کا جواب دیئے بغیر تلنگانہ سے بھاگ جانے کا بھی الزام عائد کیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے آج دورہ تلنگانہ کے موقع پر حیدرآباد کے بیگم پیٹ ایئرپورٹ پر بی جے پی کے کارکنوں کو خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے تلنگانہ حکومت پر جم کر حملے کئے اور کے سی آر پر تنقید کی۔