نیپال میں مدھیس پردیش کے وزیر اعلیٰ محمد لال بابو راؤٹ کو صوبائی انتخابات میں ملی شاندار کامیابی، جمعیت علماء روتہٹ نیپال کے ترجمان مولانا انوار الحق قاسمی نے بابو راؤت کو دی مبارک باد

تحریر: محمد مصطفیٰ کعبی ازہریؔ، فاضل الازہر اسلامک یونیورسٹی مصر عربیہ

محمد لال بابو راؤٹ وزیر اعلیٰ مدھیش پردیش نیپال بروز بدھ 23 نومبر 2022کوصوبائی انتخابات مدھیش پردیش نیپال کے ضلع پرسا چھتر نمبر 1 کھا سے صوبائی انتخابات میں 1333 ووٹوں کی برتری سے شاندار جیت حاصل کی۔
اور یہ کامیابی تمام باشندگان نیپال کے لئے ہے اور خصوصاً ضلع پرسا نیپال کے چھتر نمبر 1 کھا کے رہنے والے عوام الناس اور ہم ضلع پرسا نیپال کے چھتر نمبر 1 کھا کے رہنے والے تمام عوام الناس کو تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے محمد لال بابو راؤٹ وزیر اعلیٰ مدھیش پردیش نیپال کو اس کے وکاس پریمی کی وجہ سے اور ان کے کیے گئے کاموں کی وجہ سے کثیر تعداد میں ووٹ دیکر جیتایا اور دوبارہ آپ کو صوبائی انتخابات میں جیتنا مدھیش پردیش ضلع پرسا نیپال کے چھتر نمبر 1 کھا کے عوام الناس کا بھرپور اعتماد حاصل کرنے کے مترادف ہے جس کا نتیجہ ہوگا کہ آپ مزید بہتر سے بہتر کارکردگی پیش کرکے ملک و قوم کا خیرخواہ ثابت ہوں گے ۔

اور راقم الحروف بلاخوف لومة لائم اپنی جانب سے موصوف کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ، مزید برآں اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے دوسرے مراحل کو بھی آسان فرمائے اور دونوں جہاں میں کامیابی سے ہمکنار کرے ۔ مزید علم و عمل اور اخلاص کی توفیق دے، دین کا خادم اور ملت کا پاسبان بنائے ۔

ملک نیپال میں لال بابو راؤت کا نام یہاں کی عوام کی زبانوں پر کچھ زیادہ چرچے میں رہتا ہے اور جہاں تک میرا خیال ہے کہ ان کے نام سے ہر نیپالی ناگرک خواہ وہ چھوٹا ہو یا بڑا اچھی طرح واقف ہے۔ چرچے میں ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ لال بابو راؤت نیپال مدھیس پردیش کے وزیر اعلیٰ ہیں اور اس پر مستزاد یہ کہ الحمد للّہ یہ ایک مسلم ہیں۔

نیپال میں ایک مسلم شخص کا وزیر اعلیٰ کے منصب پر فائز ہوجانا یہ کوئی معمولی بات نہیں ،بل کہ بہت ہی غیر معمولی بات ہے۔اس کا سارا سہرا جنتا سماج وادی پارٹی کے صدر اوپندر یادو کے سر جاتاہے،جنہوں نے لال بابو راؤت کو وزیر اعلیٰ جیسے اہم عہدے پر فائز کرکے مسلمانوں کی عزت بخشی۔

2022ء کے اس حالیہ الیکشن میں وزیر اعلیٰ لال بابو راؤت نے ضلع پرسا چھتر نمبر 1 (خ) سے ودھایک عہدے پر الیکشن لڑے ،جس میں انہیں 1333 /زائد ووٹوں سے بڑی اور نمایاں کامیابی ملی۔ اس عظیم الشان کامیابی پر ملک کے کونے کونے سے وزیر اعلیٰ لال بابو راؤت کو ڈھیر ساری مبارکبادیاں مل رہی ہیں اور ہر طرف خوشی کا سماں دیکھنے کو مل رہاہے۔

ذاتی طور پر مجھے بھی ان کے اس بڑی کامیابی پر بے حد مسرت اور خوشی ہوئی ؛اس لیے میں بھی وزیر اعلیٰ لال بابو راؤت کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے پر خلوص مبارکباد پیش کرتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار بھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں