نرمل ضلع مستقر پر سینٹ تھامس ہائی اسکول میں سہ روزہ سائنس فیئر اور انسپائر مقابلہ جات کا ریاستی وزیر جنگلات، انڈومنٹ اور قانون نے شمع روشن کرتے ہوئے آغاز کیا۔ اس سے قبل ضلعی مہتمم تعلیمات ڈاکٹر اے۔ رویندر ریڈی، اساتذہ تنظیموں کے قائدین اور طلباء نے وزیر کا خیر مقدم کیا۔
وزیر نے این سی سی سے سلامی اور کبوتروں کو آزاد کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اندرا کرن ریڈی نے طلباء میں بچپن سے ہی تحقیقاتی رجحان کو فروغ دینے کا مشورہ دیا اور کہاکہ اے۔ پی عبدالکلام کو ان کی تحقیقی اور تخلیقی صلاحیتوں کی وجہ سے ہی انھیں ایک عظیم سائنسدان اور صدر جمہوریہ ہند بننے کا عزاز حاصل ہوا تھا۔ انھوں نے کہاکہ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد سے طلباء میں مسابقت کی صلاحیت فروغ پائے گی۔ انھوں نہ صرف عہدیداروں بلکہ تمام طبقات کے لوگوں سے اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کیلئے بھرپور تعاون کرنے کی خواہش کی۔
وزیر نے کہاکہ ضلع بھر میں مناورو منابڈی پروگرام کے تحت 533اسکولوں میں سے 260 اسکولوں کو منتخب کرتے ہوئے 12 زمروں کیلئے ٹندڈرس طلب کئے گئے ہیں۔انھوں نے بتایاکہ غریب بچوں کو انگریزی تعلیم فراہم کرنے کیلئے جاریہ تعلیمی سال سے تحتانوی اسکولوں میں انگریزی میڈیم شروع کیا گیا ہے۔وزیر نے کہاکہ پسماندہ طبقات کے بچوں کو انگریزی میڈیم میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتی اقامتی اسکولس اور کالجس قائم کئے گئے ہیں۔ وزیر نے بتاکہ حکومت ہر ایک طالب علم پر 1.25 لاکھ روپے خرچ کررہی ہے۔ طلباء میں تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیتے ہوئے انھیں قابل بنانے پر زور دیا۔
اس سے قبل ایک اور خصوصی مہمان زیڈ پی چیئرپرسن وجئے لکشمی، ڈی ای او ڈاکٹر اے۔ رویندر ریڈی اور ضلعی سائنس آفیسر نے خطاب کیا۔ اس پروگرام میں میونسپل چیئرمین جی۔ایشور، ضلع لائبریری چیئرمین اے۔ راجندر، مارکیٹ کمیٹی چیئرمین سی رمنا، زیڈ پی کوآپشن ممبر ڈاکٹر سبھاش راؤ، کونسلر سلیم ،ضلع سائنس آفیسر ونود کمار اور اساتذہ تنظیموں کے قائدین میوا صدر شیخ شبیر علی،سرپرست اعلی مسیح الدین، پی آر ٹی یو رمنا راؤ، جنرل سیکرٹری نریندر بابو، ایس ٹی یو جنرل سیکرٹری ناگ بھوشن، ٹی یو ٹی ایف صدر ٹی۔ پرمیشور، جنرل سیکرٹری لکشمی پرساد ریڈی، ایس سی ،ایس ٹی ٹیچر یونین صدر دھرمانے چندنے، ٹی ایس یو ٹی ایف صدر اشوک، جنرل سیکرٹری ڈی شنکر اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلبا نے ثقافتی پروگراموں کے ذریعہ سبھی کو محظوظ کیا۔