صدر ویود ادیش سماج سیوا سمیتی، ممتاز سماجی خدمت گزار جناب ساجد علی رنجولوی نے ممتاز سینئیر صحافی جناب حکیم شاکرکوان کے دفتر ہاگرگہ روڈ گلبرگہ پر پہنچ کرمنتخب محبان اردو کے ساتھ ان کی صحافتی، ادبی، ملی و سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے گل پوشی و شال پوشیکی اور انھیں ڈاکٹر علامہ اقبال ایوارڈ پیش کیا۔
اس موقع پر جناب ساجد علی رنجولوی کے علاوہ جناب صادق علی، انجنئیر عبدالسلیم، ڈاکٹر عبدالکریم اور جناب مقبول احمد صاحب شاہ آبادی (وظیفہ یاب اسسٹنٹ ڈائیریکٹر ڈیولوپمینٹ) نے بھی جناب حکیم شاکر کی صحافتی و سماجی خدمات کی ستائش کی۔اس تقریب کے دیگر اہم شرکا میں ڈاکٹر افسر پاشاہ، انجنئیر محمد عارف ظفر، انجنئیر محی الدین افروز، معین الدین کلیانکر، اور ممتاز عالمی شہرت یافتہ آرٹسٹ محمد ایاز الدین پٹیل شامل تھے۔
واضح رہے کہ جناب حکیم شاکر کو مذکورہ بالا ڈاکٹر علامہ اقبال ایوارڈ 9نومبرکو ہی گلبرگہ میں منعقد کی گئی ایکتقریب کے موقع پر دیگر ایوارڈ یافتگان کے ساتھ پیش کیا جانے والا تھا لیکن اس دن کسی اہم کام سے ان کی حیدر آباد روانگی کے سبب 26نومبر کو انھیں یہ ایوارڈ پیش کیا گیا۔