کورونا کے دوران واپس نہ آنے والے نئے ویزے پر آسکتے ہیں؟

سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جسے عربی میں جوازات کہا جاتا ہے کے ذمہ جہاں سعودی شہریوں کے پاسپورٹ کا اجرا اور تجدید کا کام ہے وہاں یہ ادارہ غیرملکیوں کو رہائشی کارڈ جاری کرنے کا بھی ذمہ دار ہے۔ جوازات کے ادارے سے غیرملکی کارکنوں کے اقامے کے اجرا و تجدید کے علاوہ ایگزٹ ری انٹری اورخروج نہائی بھی جاری کیا جاتا ہے۔

جوازات کے ٹوئٹرپرایک شخص نے دریافت کیا ’میرا فیملی ڈرائیورجو کورونا کے دنوں میں چھٹی پروطن گیا تھا مگرحالات کی وجہ سے واپس نہ آسکا کیا اب وہ دوسرے کفیل کے ویزے پردوبارہ آسکتا ہے‘؟
سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ ’خروج وعودہ کے قانون کے مطابق وہ تارکین جو چھٹی جاتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ وقت مقررہ پرواپس آئیں‘۔
خروج وعودہ کی ایکسپائری سے قبل واپس نہ آنے کی صورت میں ان پر’خرج ولم یعد‘ کی خلاف ورزی درج کی جاتی ہے جس کے بعد ایسے افراد جو مذکورہ قانون کی زد میں آتے ہیں انہیں تین برس کےلیے مملکت میں بلیک لسٹ کردیا جاتا ہے۔
جن افراد کو خروج وعودہ قانون شکنی کی وجہ سے بلیک لسٹ کیا جاتا ہے وہ تین برس تک کسی دوسرے ویزے پرمملکت نہیں آسکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں