آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کا حیدرآباد میں اہم اجلاس، غیر شرعی، جہیز لین دین و فضول خرچی کی شادیوں کا بائیکاٹ کرنے پر زور (ویڈیو دیکھیں)

اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے آج المعھد العالی الاسلامی حیدرآباد میں ایک مشاوری اجلاس ممتاز عالم دین حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب مفتاحی و مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی صدارت میں بموضوع مسنون نکاح تحریک منعقد ہوا جس کی کیا گیا۔ اجلاس میں مولانا مفتی صادق محی الدین، مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال کے علاوہ آندھراپردیش و تلنگانہ کے معزز علمائے کرام نے شرکت کی۔

اس موقع پر مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مشاورتی اجلاس کے انعقاد کا مقصد دونوں تلگو ریاستوں میں اصلاح معاشرہ و سماج سدھار کے لیے بڑے پیمانہ پر مہم چلانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہم کا مقصد خواتین کو ظلم سے محفوظ رکھنا اور جن لڑکیوں کی غربت کی وجہ شادی نہیں ہو پارہی ہیں ان کی شادی کا انتظام کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے تحت دونوں ریاستوں میں ایسی شادیوں کا بائیکاٹ بھی کیا جائے گا جن میں غیرشرعی عمل و بیجا اسراف اور فضول خرچی ہو۔

صدر صفا بیت المال مولانا غیاث الدین رحمانی نے کہا کہ دونوں ریاستوں میں مسنون نکاح تحریک زور و شور سے جاری ہے۔ انہوں نے شادی بیاہ کے موقع پر کی جارہی فضول خرچی اور غیرشرعی عمل پر افسوس کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں