کینیڈا: ٹورنٹو میں فائرنگ سے حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے مضافاتی علاقے میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔

مقامی پولیس کے سربراہ جم میک سوین نے صحافیوں کو بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ متعدد اپارٹمنٹس پر مشتمل ایک عمارت میں پیش آیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد مشتبہ ملزم کی بھی موت واقع ہوگئی۔ پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جس کی جان اب خطرے سے باہر ہے۔

کینیڈین میڈیا کے مطابق جم میک سوین نے صحافیوں کو بتایا کہ ’افسران جائے وقوع پر پہنچے تو انہوں نے ایک خوفناک منظر دیکھا جہاں کئی افراد کی لاشیں پڑی ہوئی تھیں‘۔ پولیس کی جانب سے جاری تحقیقات میں معلوم کیا جارہا ہے کہ کیا ملزم اور متاثرین کے آپس میں کسی قسم کا کوئی تعلق تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں