محبوبنگر میں المناک واقعہ: لاری میں لے جارہے گرینائٹ کا پھتر آٹو پر گرنے سے 8 مزدور ہلاک

تلنگانہ کے محبوبنگر ضلع میں ایک سال کے آخری روز ایک المناک واقعہ پیش آیا۔ لاری میں گرینائٹ پتھر لے جانے کے دوران پیچھے آرہے آٹو پر اچانک پتھر گرپڑا جس کے نتیجہ میں 8 مزدور ہلاک ہوگئے اور متعدد زخمی ہوئے۔

مقامی لوگوں نے حادثہ کے فوری بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ وہیں پولیس نے تمام مہلوکین کی شناخت چنا گڈورو منڈل کے منگوری گوڈیم کے رہائشیوں کی حیثیت سے کی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور کام ختم کرکے اپنے گھر جارہے تھے۔

اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

8 laborers died after granite rock fell on auto from lorry in mahabubabad
محبوبنگر میں المناک واقعہ: لاری میں لے جارہے گرینائٹ کا پھتر آٹو پر گرنے سے 8 مزدور ہلاک

اپنا تبصرہ بھیجیں