فلسطین پر اسرائیلی قبضے کیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد اکثریت سے منظور

فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔ نیویارک سے فلسطینی میڈیا کے مطابق قرارداد کے حق میں پاکستان، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، روس، چین اور دیگر مسلم ممالک شامل تھے۔

قرارداد کے حق میں 87 اور مخالفت میں 26 ووٹ آئے، جبکہ 53 ممالک ووٹنگ سے غیر حاضر رہے۔ اسرائیل، امریکہ، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ وہیں ہندوستان، فرانس اور جاپان ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے ممالک میں شامل تھے۔

قرارداد میں اسرائیل فلسطین تنازع پر عالمی عدالت انصاف سے رائے مانگی گئی ہے۔ قرارداد میں عالمی عدالت انصاف سے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے قانونی نتائج پر رائے دینے کے لیے کہا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے بیت المقدس پر 1967 کی عرب اسرائیل جنگ میں قبضہ کیا تھا۔

UN asks world court to weigh in on Israeli ‘occupation’ and ‘annexation’
فلسطین پر اسرائیلی قبضے کیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد اکثریت سے منظور

اپنا تبصرہ بھیجیں