تلنگانہ کے طلباء کے لیے اہم اطلاع، سنکرانتی کی تعطیلات صرف پانچ دن ہوں گی

تلنگانہ میں اسکول اور کالجوں کے طلبا کےلیے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ انہیں اس سال سنکرانتی کی تعطیلات صرف پانچ روز کی ہی ملیں گی۔

ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق سنکرانتی کی تعطیلات 13 سے 17 جنوری تک ہوں گی جبکہ اسکولوں اور کالجوں میں سنکرانتی کی چھٹیاں صرف پانچ دن کی ہوں گی اور 18 جنوری کو اسکول و کالجس دوبارہ کھل جائیں گے۔ ماضی کے برعکس اس بار سنکرانتی کی تعطیلات میں کمی کی گئی ہے۔

اساتذہ یونینوں کے مطابق تعطیلات کے حوالے سے حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں آیا ہے۔

sankranti holidays for schools and colleges in telangana
تلنگانہ کے طلباء کے لیے اہم اطلاع، سنکرانتی کی تعطیلات صرف پانچ دن ہوں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں