تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی تنظیمِ جدید میں ایم اے ماجد سابقہ رکن پریس کؤنسل آف انڈیا، کو صدر اور سید غوث محی الدین کو معتمد عمومی برقرار رکھتے ہوئے متفقہ طور پر نایب صدور کی حیثیت سے حبیب علی الجیلانی (آئی این این)، سید احمد جیلانی (نیوز 18 اردو)، محمد عبد القادر فیصل (سنگا رڈی)، محمد ریاض احمد (سیاست) ، اعجاز احمد خان (نرمل)، سید عظمت علی شاہ (محبوب نگر) ، اور محمد عبد المحسن (بی بی این نیوز) کو خازن ، کے علاوہ جاینٹ سکریٹری کی حیثیت سے شیخ خلیل فرہاد (بی بی این نیوز)، لئیق الدین (4 ٹی وی)، اور آرگنائزنگ سکریٹریز کی حیثیت سے محمد امجد علی (بی بی این نیوز)، سید واجد حسینی (ٹی نیوز)، قاضی محمد ہاشم (اعتماد وقاراباد)محمدعبدالجمیل ( کے بی آصف آباد), کے علاوہ 15 رکنی عاملہ بھی تشکیل دی گئی ۔
اس موقعہ پر صدر فیڈریشن ایم اے ماجد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے اردو صحافیوں کو درپیش مسائل سے واقف کروایا اور ادرو صحافیوں کی صحت کے متعلق ریاستی حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے یقینی بنانے کا تیقن دیا۔
معتمد عمومی سید غوث محی الدین نے اردو صحافیوں کے لئے کارپس فنڈ قائم کرنے کی تجویز پیش کی ۔
حبیب علی الجیلانی نے فیڈریشن کی 7سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ کے 18 اضلاع میں فیڈریشن کے یونٹس کے قیام کا عمل مکمل ہوچکا ھے جبکہ مزید 5 اضلاع کے میں قیام کامل جاری ھے
آرگنائزنگ سکریٹری محمد امجد علی نے کر روائی چلائی ۔