مدرسہ مصباح القرآن محبوب نگر میں 74 واں یوم جمہوریہ کی تقریب، طلباء میں تعلیمی اشیاء کی تقسیم 

مدرسہ مصباح القرآن محبوب نگر میں 74 واں یوم جمہوریہ کی تقریب کا انعقاد عمل آیا۔ صدر مدرسہ حافظ  محمد اصحاب فلاحی کی صدارت میں یوم جمہوریہ تقریب منعقد ہوئی جبکہ مہمان خصوصی مولانا محمد مبارک قاسمی نے شرکت کی۔

اس موقع پر مولانا محمد اصحاب فلاحی نے کہا کہ ملک میں آج ہی کا دن تھا جب ہم سب کے اس مقدس جوہر نے ایک باقاعدہ شکل اختیار کی تھی۔ اسی دن  ہندوستان  سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر   قائم ہوا تھا اور ’ہم عوام‘ نے  ایک ایسے آئین کو نافذ کیا جو ہمارے اجتماعی وژن کا  ایک  الہامی  دستاویز ہے۔  ہماری جمہوریت کی یکجہتی اور تنوع کی دنیا بھر میں ستائش کی جاتی ہے یہ  اسی اتحاد اور ایک قوم ہونے کا جذبہ ہے جسے ہم  ہر سال یوم جمہوریہ کے طور پر مناتے ہیں۔   

انہوں نے کہا کہ ہمارا جذبہ ہمیشہ کی طرح انتہائی مستحکم ہے۔ آئیے ہم ان عظیم مجاہدین آزادی کو بھی یاد کریں جنہوں نے آزادی کے خواب کی تکمیل کی تعمیل میں بےمثال  ہمت و شجاعت کا مظاہرہ کیا۔ بالخصوص مسلمان مجاہد ازادی اور دستور کی تکیمل میں مسلمانوں کا اہم کردار تھا۔

مدرسہ مصباح القرآن صدر  محمد اصحاب فلاحی نے کہا اس ملک کو ازادی دلوانے اور جمہوریت کو مظبوط کرنے کیلئے مسلمانوں نے جان کی قربانیاں پیش کی اس کی مثال ساری دنیا میں اج بھی دی جاتی ہیں الفیض ویلفیئر سوسائٹی صدر جہانگیر بابا سیکرٹری محمد یعقوب نے کہا ہمارا ملک ساری دنیا کا طاقتور جمہوریت والا ملک ہے مدرسہ مصباح القرآن کے طلباء نے جمہوریت کے عنوان  تقریروں پر سہاریا اور خوب تعریف کی طلباء میں تعلیمی اشیاء کی تقسیم کیا گیا۔

 اس موقع پر سید ابراہیم، مولانا محمد عبدالمنان صاحب ندوی، حافظ محمد مظفر صاحب ،حافظ محمد علی صاحب، حافظ محمد افروز صاحب، سیف اللہ ،محمد مدثر، محمد دانیال، محمد صادق،محمد سالم، طلباء نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں