ملعون سلمان رشدی کی حملے میں آنکھ ضائع ہونے کے بعد پہلی تصویر منظرعام پر: کہا، اب تک حملے کے خوف سے نکل نہیں پایا ہوں

توہین آمیز ناول لکھنے والے 75 سالہ ملعون سلمان رشدی کے چاقو حملے میں آنکھ ضائع اور ایک بازو ناکارہ ہونے کے بعد کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی۔ ملعون سلمان رشدی کی تازہ تصویر امریکی میگزن نیو یورکر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

سلمان رشدی پر اکتوبر 2022 میں ایک چاقو بردار نوجوان نے نیویارک میں اُس وقت حملہ کیا تھا جب ملعون سلمان رشدی ایک تقریب سے خطاب کر رہا تھا۔ حملے میں اس کی ایک آنکھ ضائع اور ایک بازو ناکارہ ہوگیا تھا۔

ملعون سلمان رشدی کی یہ تصویر حملے کے بعد آنے والی پہلی تصویر ہے۔ ملعون نے ایک چشمہ پہنا ہوا ہے جس میں ضائع ہونے والی آنکھ کو گہرے رنگ کے شیشے سے چھپانے کی کوشش کی گئی ہے جب کہ دوسری آنکھ کا شیشہ سفید اور شفاف ہے۔

ملعون سلمان رشدی نے بتایا کہ حملے کے بعد کافی نفسیاتی دباؤ ہے، لکھنے اور دیکھنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ کچھ لکھتا بھی ہوں تو اگلے روز اسے مٹا دیتا ہوں۔

ملعون رشدی کا مزید کہنا تھا کہ چار مہینے گزر جانے کے باوجود میں اب تک حملے کے خوف سے نکل نہیں پایا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں