ٹوئٹر کے بعد جی میل پر بھی ’بلیو ٹک‘ کا آغاز

دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی ویب سائٹ گوگل نے جی میل اکاؤنٹس سمیت گوگل کے دیگر برانڈز پر صارفین اوراداروں کو مفت بلیو ٹک دینے کا آغاز کردیا۔

کمپنی نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ جعلی سازی کو روکنے کے لیے گوگل کے جی میل اور گوگل ورک پلیس سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر تین مئی سے ’بلیو ٹک‘ دینے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت دنیا بھر کے جی میل صارفین سمیت گوگل کے دیگر برانڈز کے صارفین کو تصدیق کے بعد مفت بلیو ٹک فراہم کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں