حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے بنجارہ ہلز پولیس حدود میں ایک انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا۔ نشہ کی لت کے عادی ایک شخص نے شراب خریدنے کےلئے اپنے ہی نواسے کو بیچ دیا۔
اطلاعات کے مطابق شراب کے نشے میں دھت شخص نے اپنے ہی پوتے کو شراب کے عوض بیچ ڈالا۔ حکیم پیٹ کا رہنے والا 40 سالہ خلیل کا اکثر اپنے گھر والوں سے جھڑا ہوا کرتا تھا جبکہ وہ ہمیشہ شراب کے نشے میں چور رہتا۔
خلیل ہر روز اپنے خاندان سے شراب خریدنے کےلئے رقم کا مطالبہ کرتا۔ رقم نہ دینے پر لڑائی جھگڑا کرتا اور گھر کا سامان بیچ دیتا۔
دو روز قبل خلیل نے رقم کا مطالبہ کیا لیکن گھر والوں نے پیسے دینے سے انکار کردیا جس کے بعد اس نے اپنے ہی نواسے کو بیچ دیا اور ان پیسوں سے شراب خریدی۔ گھر میں جب بچہ نہیں ملا تو گھر والوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس تحقیقات میں پتہ چلا کہ خلیل نے ہی بچہ کو بیچ دیا۔ فی الحال پولیس بچے کو تلاش کررہی ہے۔


