ٹوئٹر کے بعد گوگل کا بھی تمام غیر فعال اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا اعلان

اگر آپ طویل عرصے سے اپنے گوگل اکاؤنٹ سے لاگ اِن نہیں ہوئے تو جلد سے جلد ایک بار پھر سائن اِن ہوجائیں کیونکہ ایسا نہ کرنے سے آپ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہوجائے گا۔ گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان تمام اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کردیا جائے گا جو گزشتہ 2 سال غیر فعال ہیں، تاکہ ہیکنگ سمیت دیگر سیکیورٹی خطرات کو کم روکا جاسکے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے گوگل اکاؤنٹ سے گزشتہ 2 سال سے لاگ اِن نہیں ہوئے تو آپ کا اکاؤنٹ جلد ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔ گوگل کی نئی پالیسی فوری طور پر لاگو نہیں ہوگی، بلکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا آغاز رواں سال دسمبر سے ہوگا، اس سے قبل کمپنی صارفین کو متعدد نوٹی فکیشن بھی ارسال کیے جائیں گے۔

ڈیلیٹ کرنے کا عمل دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں وہ اکاؤنٹس ڈیلیٹ ہوں گے جنہیں ایک بار بنانے کے بعد دوبارہ کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ 2020 میں گوگل نے کہا تھا کہ وہ غیر فعال اکاؤنٹس میں موجود ڈیٹا کو ختم کر رہے ہیں لیکن اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں