حیدرآباد : (دکن فائلز) حیدرآباد کے جیڈی میٹلہ میں فلمی انداز میں بنک لوٹنے کی ناکام کوشش میں ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں واقع بنک میں ایک شخص داخل ہوا، جس نے کمر پر نقلی بم باندھ رکھا تھا۔ اس نے بنک عملہ سے فوری طور پر دو لاکھ روپئے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا اور اس نے دھمکی دی کہ اگر دو لاکھ روپے نہیں دیئے گئے تو بنک کو اڑادینے کی دھمکی دی۔
بنک میں موجود افراد پہلے تو چونک گئے لیکن تھوڑی دیر بعد انہیں پتہ چل گیا کہ یہ بم نقلی ہے۔ بنک کے سیکوریٹی گارڈ و عوام نے اسے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے خودکش حملہ کرنے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کی شناخت شیواجی کی حیثیت سے کی گئی۔ پولیس اب اس معاملہ میں تحقیقات کررہی ہے۔


